راولپنڈی(مظہر شاہ)ایس ایچ او نیو ٹاؤن حبیب الرحمن کا جرائم پیشہ افراد کیخلاف کریک ڈاؤن جاری

 
0
68

راولپنڈی(مظہر شاہ)ایس ایچ او نیو ٹاؤن حبیب الرحمن کا جرائم پیشہ افراد کیخلاف کریک ڈاؤن جاری ،02منشیات فروشوں سمیت 9 جواری گرفتار 02کلو720گرام چرس اور300گرام آئس برآمد۔مقدمات درج۔تفصیلات کے مطابق ایس پی راول ماهم خان کی زیرنگرانی ایس ایچ او نیوٹاؤن نے ہمراہ پولیس ٹیم کاروائی کرتے ہوئے منشیات فروش ہارون سیلمان سے 02کلو460گرام چرس اور300گرام آئس،ملزم زعفران سے 260گرام چرس برآمدکر لئے جبکہ مزید کاروائی میں پولیس ٹیم نے تاش پر جواء کھیلنے والے 09 ملزمان کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر کے رقم ،25 ھزار 430 روپے 05 موبائل فون سمیت تاش کے پتے برآمد کر لئے گرفتارجواری ملزمان میں صدیق ۔نوید۔ تنویر ۔ارشد ۔عثمان ۔خرم۔ خالد ۔گل زرین اور کرامت شامل ہیں پولیس نے ہر کاروائی میں ملزمان کیخلاف الگ الگ مقدمات درج کرلیے گئے،ایس پی راول ماہم خان نے نیوٹاؤن پولیس کوشاباش دیتے ہوئے کہاکہ گرفتار ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کیا جائے گا، منشیات کے ناسور کے خاتمے کے لیے منشیات فروشوں اور شراب سپلائرز اور جواریوں کے خلاف کریک ڈاؤن میں مزید تیزی لائی جائے گی۔