ساتویں مردم شماری تاخیر کا شکار، یکم مارچ سے شروع ہو گی

 
0
100

ساتویں مردم شماری میں ایک ماہ کی تاخیر، ہم کتنے ہیں، اب یکم مارچ 2023 سے گِنے جائینگے، مردم شماری اور فیلڈ آپریشن کی تاخیر کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا،
ساتویں مردم شماری تاخیر کا شکار، ڈیجیٹل مردم و خانہ شماری اب یکم مارچ 2023 سے شروع ہوگی، اس سے قبل مردم شماری کا آغاز یکم فروری سے ہونا تھا،وزارت ترقی و منصوبہ بندی نے مردم شماری کے فلیڈ آپریشن شروع ہونے کی تاخیر کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا.
مردم شماری کی تاخیر کا نوٹیفکیشن تمام متعلقہ محکموں کو ارسال کر دیا گیا ہے۔ جس کے مطابق ناگزیر حالات اور وجوہات کی بناء پر مردم شماری کے فلیڈ آپریشن میں تاخیر کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق مردم شماری کا فیلڈ آپریشن یکم مارچ سے یکم اپریل تک جاری رہے گا۔ مردم شماری کیلئے فیلڈ آپریشن پہلے یکم فروری کو شروع ہونا تھا۔ جبکہ مردم شماری کا عمل یکم فروری سے چار مارچ تک جاری رہنا تھا۔ مردم شماری میں تاخیر کا فیصلہ پانچویں مردم شماری مانیٹرنگ کمیٹی کے اجلاس میں کیا گیا ۔ مانیٹرنگ کمیٹی کا اجلاس 17 جنوری کو منعقد ہوا تھا۔
مردم و خانہ شماری کیلئے مراسلے کی کاپی پاک فوج سمیت صوبائی حکومتوں اور ادارہ شماریات کے صوبائی حکام کو ارسال کر دی گئی ہے۔ آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان سمیت تمام صوبوں کے فوکل پرسنز اور چیف سیکرٹریز کو بھی مراسلے کے ذریعے مردم شماری میں ایک ماہ کی تاخیر سے متعلق آگاہ کر دیا گیا ہے۔