سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی 333 گینگ کی ویڈیو کا معاملہ، وائرل ہونے والی ویڈیو پرانی ہے

 
0
1671

اسلام آباد مارچ 24 (ٹی این ایس): وائرل ہونے والی ویڈیو پرانی ہے اور اس میں نظر آنے والے افراد ہاشم، نعمان عرف نومی، انور، عرفان، وحید، فرخ، اور عمر تھانہ ائرپورٹ کے قتل کے مقدمہ میں گرفتار اور چالان ہو چکے ہیں جبکہ ذیشان عرف شانی ٹیرر تھانہ ائرپورٹ کے قتل کے مقدمہ اور مورگاہ کے دہشت گردی کے مقدمہ میں گرفتار اور چالان ہو چکا ہے،
چند ہفتوں قبل راولپنڈی پولیس نے تاجی کھوکھر بھی کو ساتھیوں سمیت گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کیا تھا، راولپنڈی پولیس ٹیرر گینگز کے خلاف موثر کاروائیاں کر رہی ہے جس کو معاشرہ کے ہر طبقہ کی طرف سے سراہا گیا ہے، ویڈیو کی مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں, ویڈیو میں نظر آنے والے کچھ افراد تاحال جیل میں ہیں اس سلسلہ میں جیل حکام سے تحریری رابطہ کیا جا رہا ہے،