سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کو ایک بار پھر طلبی کا نوٹس جاری

 
0
114

اسلام آباد 12 جنوری 2022 (ٹی این ایس): اسلام آباد،قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات کے اجلاس کے لیے ریکوزیشن ایک بار پھر قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کروا دی گئی،چیئرمین قائمہ کمیٹی میاں جاوید لطیف نے سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کو ایک بار پھر کمیٹی میں پیش ہونے کا نوٹس جاری کر دیا،کمیٹی نے رانا شمیم اور انصار عباسی کو بھی آئندہ اجلاس میں طلب کر لیا۔دستاویزات کے مطابق چیئرمین میاں جاوید لطیف نے پی ٹی آئی کے سابق صدر جاوید ہاشمی کو بھی اجلاس میں طلب کر لیا،جاوید ہاشمی کو نواز شریف کو ہٹانے کے حوالے سے انکشافات کی تفصیل فراہم کرنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے اوران سے وزارت عظمی کے لیے عمران خان کا راستہ ہموار کرنے میں جوڈیشری کے کردار بارے بیان کی تفصیل بھی مانگی گئی ہے۔کمیٹی نے جمہوریت کا نام لینے والے کو گولی سے اڑانے اور لواحقین سے گولی کی قیمت وصول کرنے کے اینکر حسن نثار کے بیان کا نوٹس لے لیا اور اس حوالے سے حسن نثار کو کمیٹی کے آئندہ اجلاس میں پیش ہونے کانوٹس بھی جاری کردیا گیا ۔ذرائع کے مطابق چیئرمین پیمرا کو بھی اس معاملے پر آئندہ اجلاس میں طلب کر لیا گیا۔