اپنوں پر نوازشیں ،بیوٹی پارلر کی مالکہ وزیراعلی کے پی کے کی مشیر تعینات

 
0
1080

اسلام آباد جولائی 21(ٹی این ایس)خیبر پختون خواہ کی نگران حکومت اپنوں کو نوازنے میں بازی لے گئی اسلام آباد کے پوش علاقے میں بیوٹی پارلر کی مالکہ کو محض چند روز کے لئے 4 محکموں کا مشیر برائے وزیر اعلی تعینات کر دیا۔

خیبر پختون خواہ کی نگران حکومت کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق آسیہ خان کو سوشل ویلفیئر،وویمن ایمپاورمنٹ اینڈ ڈولپمنٹ ،خصوصی بچوں کی تعلیم اور آرٹس و کلچر کا قلم دان سونپا گیا ہے جبکہ ان کا عہدہ صوبائی وزیر کے برابر ہو گا،زرائع کے مطابق مذکورہ مشیر وزیر اعلی اسلام آباد کے پوش علاقے میں ایک بیوٹی پارلر کی مالکہ ہیں جہاں اہم شخصیات کی بیگمات تیار ہونے کے لئے آتی ہیں زرائع کے مطابق ان کو ذاتی تعلقات کی بنیاد پر انتخابات سے 6 روز قبل اس عہدے پر تعینات کیا گیا جو کہ اقرباء پروری کی بدترین مثال ہے۔