امریکا نے بھارت کی جانب سے پاکستان کے اردن سے حاصل کردہ ایف 16 طیارے کو مار گرانے کا دعوی بھی جھوٹا قرار دے دیا

 
0
331

اسلام آباد اپریل 09 (ٹی این ایس): امریکا نے بھارت کی جانب سے پاکستان کے اردن سے حاصل کردہ ایف 16 طیارے کو مار گرانے کا دعوی بھی جھوٹا قرار دے دیا، امریکی صحافی مائیکل کوگلمین کا کہنا ہے کہ اگر پاکستان کا ایف16 طیارہ گرایا گیا ہوتا تو امریکی حکومت میں سے کوئی بخوشی اس خبر کو لیک کر دیتا، بھارتی میڈیا کے مطابق پاکستان نے اپنا نقصان چھپانے کے لیے اردن سے ایف16 طیارہ لیا ، یہ ممکن نہیں کیونکہ اردن پاکستان کو غیر قانونی طور پر ایف16 بیچنے کے لیے امریکا کی جانب سے ملنے والی سالانہ 1 ارب ڈالرز سے زائد کی امداد کو خطرے میں نہیں ڈال سکتا۔

تفصیلات کے مطابق امریکی صحافی مائیکل کوگلمین نے بھارت کے ایک اور دعوے کو جھوٹا قرار دے دیا ہے۔ مائیکل کوگلمین کا کہنا ہے کہ بھارت کی جانب سے پاکستان کا اردن سے حاصل کردہ ایف 16 طیارہ مار گرانے کا دعویٰ جھوٹا ہے۔ مائیکل کوگلمین کہتے ہیں کہ اگر پاکستان کا ایف16 طیارہ گرایا گیا ہوتا تو امریکی حکومت میں سے کوئی بخوشی اس خبر کو لیک کر دیتا۔

لیکن حقیقت اس کے برعکس ہے۔ جبکہ بھارتی میڈیا کے مطابق پاکستان نے اپنا نقصان چھپانے کے لیے اردن سے ایف16 طیارہ لیا، یہ دعویٰ بھی غلط ہے۔ کیونکہ اردن پاکستان کو غیر قانونی طور پر ایف16 بیچنے کے لیے امریکا کی جانب سے ملنے والی سالانہ 1 ارب ڈالرز سے زائد کی امداد کو خطرے میں نہیں ڈال سکتا۔ مائیکل کوگلمین نے خبردار کیا ہے کہ اگر بھارت میں ایک اور دہشت گردی کا حملہ ہوتا ہے تو اس کے نتیجے میں بھارت کا ردعمل انتہائی تباہ کن ہو سکتا ہے۔

جبکہ اس تمام صورتحال کے حوالے سے معروف صحافی نجم سیٹھی کا کہنا ہے کہ امریکا نے پاکستان میں موجود تمام ایف 16 طیاروں کی گنتی کی ہے۔ امریکا نے ناصرف اپنے، بلکہ دوسرے ممالک کی جانب سے پاکستان کو فروخت کیے گئے ایف 16 طیاروں کی بھی گنتی کی گئی۔ امریکا کی جانب سے کی گئی گنتی میں پاکستان کے ایف 16 طیارے تعداد میں پورے نکلے ہیں۔