سی ڈی اے کے ڈیویلپڈ سیکٹروں میں واقع رہائشی پلاٹوں کی نیلامی کا سلسلہ دوسرے روز بھی جاری، نیلامی کے دوسرے روز 230 ملین روپے کے چھ رہائشی پلاٹ نیلام ہوئے

 
0
533

اسلام آباد اپریل 09 (ٹی این ایس): سی ڈی اے کے ڈیویلپڈ سیکٹروں میں واقع رہائشی پلاٹوں کے دو روزہ نیلام سے 1254 ملین حاصل کیے ہیں۔ چار روزہ نیلام عام کے پہلے دو دنوں میں 38 پلاٹوں میں سے 31 پلاٹ نیلام ہوئے جبکہ اسلام آباد کے مختلف ڈیویلپڈ علاقوں میں واقع کمرشل پلاٹ 10 اور 11 اپریل کو نیلام کیے جائیں گے۔
نیلامی کے دوسرے روز 230 ملین روپے کے چھ رہائشی پلاٹ نیلام ہوئے جبکہ نیلامی کے پہلے روز25 رہائشی پلاٹ نیلام کئے گئے۔
نیلامی کے عمل کو شفاف بنانے کے لیے بہترین انداز میں انتظامات کئے گئے ہیں جس کے باعث نیلامی میں حصہ لینے والے لوگوں نے بڑے مثبت انداز میں حصہ لیکر اپنی پسند کے پلاٹ حاصل کئے۔ نیلامی کی نگرانی سی ڈی اے کے ممبر فنانس کی سربراہی میں ایک کمیٹی کر رہی ہے۔
نیلامی میں لوگوں اور انوسیٹرز نے بڑے جوش و خروش سے حصہ لیا جس کے باعث پیش کئے جانے والے 82 فی صدپلاٹ نیلام ہوئے ۔نیلام کئے جانے والے پلاٹوں کی شرح ماضی کے مقابلے میں 40 سے45فیصد زیادہ رہی جس کی وجہ سی ڈی اے کی موجودہ انتظامیہ کی طرف سے لوگوں کو سہولت بہم پہنچانے کے لیے موئثر پالیسی ہے۔
چار روزہ نیلامی کے پہلے روز نیلام کیے جانے والے پلاٹوں میں پلاٹ نمبر311 سٹریٹ نمبر17 ، سیکٹر D-12/3،پیمائش500مربع گز کی بولی 76,000/-فی مربع گز،پلاٹ نمبر312 سٹریٹ نمبر17 ، سیکٹر D-12/1،پیمائش500مربع گز کی بولی75,000/- روپے فی مربع گز،پلاٹ نمبر26سٹریٹ نمبر25 ، سیکٹر G-10/2،پیمائش444.44مربع گز کی بولی83,000/- روپے فی مربع گز،پلاٹ نمبر27 سٹریٹ نمبر25 ، سیکٹر G-10/2،پیمائش 444.44مربع گز کی بولی82,000/- روپے فی مربع گز،پلاٹ نمبر28 سٹریٹ نمبر25 ، سیکٹر G-10/2،پیمائش444.44مربع گز کی بولی84,000/- روپے فی مربع گز،پلاٹ نمبر183-D سٹریٹ نمبر21، سیکٹر F-11/2،پیمائش400مربع گز کی بولی110,000/- روپے فی مربع گزشامل ہیں۔
آکشن کمیٹی اپنی سفارشات سی ڈی اے بورڈ کو پیش کرے گی جو ان کو منظوری دینے کا مجاز فورم ہے۔ کمرشل پلاٹ 10 اور 11 اپریل کو نیلامی کے لیے پیش کیے جائیں گے۔