سی ڈی اے کے بلڈنگ کنٹرول سیکشن، پلاننگ و آرکیٹکچر کمیٹی کی میٹنگ منگل کے روز سی ڈی اے ہیڈ کوارٹرز میں منعقد ہوئی۔ میٹنگ میں اسلام آباد کے نامور آرکیٹکچرز اور پلانرز نے بھی شرکت کی۔

 
0
348

اسلام آباد اپریل : میٹنگ میں اسلام آباد میں بلڈنگ پیرامیٹرز اور اس شعبے سے متعلقہ کام میں مزید بہتری لانے کے لیے مختلف تجاویزلی گیءں۔ میٹنگ میں چیئرمین سی ڈی اے نے بھی شرکت کی اور میٹنگ میں ماہرین کی طرف سے دی جانیو الی تجاویز کو سراہتے ہوئے ماہرین کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے خصوصی وقت نکالا۔
سی ڈی اے بلڈنگ پیرا میٹرز میں بہتری اور کام کی رفتار میں اضافے کے لیے ایک ایکسر سائز کر رہا ہے تاکہ اس شعبے میں مزید شفافیت کو یقینی بنانا ہے۔ جس کے لیے اس شعبے کے ماہرین/ اسٹیک ہولڈرز سے ان کی تکنیکی معاونت وقت کی ضرورت ہے۔ اس ضمن میں مزید اجلاس بھی کئے جائیں گے تاکہ بلڈنگ پیرامیٹرز اور کام کی رفتارکو مزید بہتر بنانے کے لیے حتمی رپورٹ تیار کی جا سکے۔