العزیزیہ ریفرنس میں سزا کیخلاف اپیل پر سماعت، عدالت نے نوازشریف کے وکلاکی درخواست منظور کر لی

 
0
345

اسلام آباد اپریل 09 (ٹی این ایس): اسلام آباد ہائیکورٹ نے نوازشریف کی العزیزیہ ریفرنس میں سزا کیخلا ف اپیل پر سماعت 23 اپریل تک ملتوی کر دی ہے۔تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کے دو رکنی بینچ نے نوازشریف کی العزیز یہ ریفرنس میں سزا کیخلاف مرکزی اپیل پر سماعت ہوئی جس دوران عدالت نے نوازشریف کی آج حاضری سے استثنی کی درخواست منظور کر لی۔اسلام آباد ہائیکورٹ میں اپیل پر سماعت کے دوران ن لیگی رہنما پرویز رشید، راجہ ظفرالحق اور اقبال ظفر جھگڑا سمیت دیگر افراد موجود تھے۔نوازشریف کے وکلانے عدالت سے سماعت ملتوی کرنے کی استدعا کی جس پر جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس جاری کرتے ہوئے کہا کہ کیا آپ بحث نہیں کرنا چاہتے؟ آج آپ نے اپنی اپیل پر بحث کرنی تھی، عدالت کے سامنے کھڑے ہیں کوئی منطقی بات کریں۔ عدالت نے نوازشریف کے وکلاکی استدعا منظور کرتے ہوئے اپیل پر سماعت 23 اپریل تک ملتوی کر دی ہے۔دوسری جانب نیب کی طرف سے نوازشریف کیخلاف فلیگ شپ ریفرنس میں بریت کی سزا کیخلاف اپیل پر سماعت 29 اپریل تک ملتوی کر دی گئی ہے۔