کون این آر او مانگ رہا ہے ،آپ کس کھیت کی مولی ہیں ،مولابخش چانڈیو

 
0
285

اسلام آباد اکتوبر 28 (ٹی این ایس): سیکرٹری اطلاعات پیپلز پارٹی سینیٹر مولا بخش چانڈیو نے کہا ہے کہ آپ سے کون این آر او مانگ رہا ہے ،آپ کس کھیت کی مولی ہیں۔ وزیر اعظم کی تقریر پر اپنے رد عمل میں مولا بخش چانڈیو نے کہاکہ خان صاحب آپ کے جانے کا وقت ہوا چاہتاہے ،کٹھ پتلی حکومت نے عوام کو مشکلات کے سوا کچھ نہیں دیا ۔ انہوںنے کہاکہ میثاق جمہوریت ہی ملک کو لگنے والے زخموں کے علاج کا واحد نسخہ ہے ۔