سپریم کورٹ نے انٹر میڈیٹ سکینڈری بورڈ ڈی جی خان کرپشن کے ملزمان نور محمد اور لال باز خان کر بری کر دیا

 
0
385

اسلام آباد اکتوبر 28 (ٹی این ایس): سپریم کورٹ نے انٹر میڈیٹ سکینڈری بورڈ ڈی جی خان کرپشن کے ملزمان نور محمد اور لال باز خان کر بری کر تے ہوئے ملزمان کے خلاف نیب کی اپیلیں خارج کر دیں۔ پیر کو چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔ وکیل نیب نے کہاکہ نور محمد بورڈ کا چیئرمین اور لال باز خان کنٹرولر امتحانات تھے۔ وکیل نیب نے کہاکہ دونوں کے دور میں امتحانات کے اخراجات تین کروڑ سے بھی تجاوز کر گئے۔ چیف جسٹس نے کہا کہ چیئرمین کی تقرری عارضی طور پر پانچ ماہ کیلئے تھی، امتحانی اٹیمز کی خریداری سیکریٹری نے کرنی تھی۔چیف جسٹس نے کہاکہ دونوں شخصیات کے خلاف مالی فائدہ حاصل کرنے کا کوئی ثبوت نہیں، دونوں نے خریداری بھی خود نہیں کی۔