اسلام آباد (ٹی این ایس) ایس ایس پی آپریشنز قاضی علی رضا کا نئے تھانہ سنگجانی اور تھانہ ویمن کا دورہ
سینئر سپرٹینڈنٹ آف پولیس نے تھانہ جات کے تعمیراتی کام کا باریک بینی سے جائزہ لیا اور متعلقہ افسران کو واضح ہدایات جاری کیں کہ تعمیراتی عمل مقررہ ٹائم سے قبل اور اعلیٰ معیار کے مطابق مکمل کیا جائے۔ایس ایس پی آپریشنز نے مزید کہا کہ جدید سہولیات سے آراستہ یہ پولیس اسٹیشنز شہریوں بالخصوص خواتین کو بہتر، باوقار اور دوستانہ ماحول فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کرے گا۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پولیس شہریوں کی سہولت اور اعتماد کو اولین ترجیح دیتے ہوئے جدید پولیسنگ کے فروغ کے لئے مسلسل کوشاں ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ایسے منصوبے پولیسنگ کے نظام کو موثر بنانے اور عوام کو بروقت و معیاری سہولیات فراہم کرنے میں معاون ثابت ہوں گے۔















