ہائی کورٹ میں ضمانت کی درخواست مسترد ، بیوی کے سامنے خاوند کو کچلنے کے کیس میں کم عمر نوجوان احمدزبیر کو گرفتارکرلیا گیا

 
0
237

اسلام آباد اکتوبر 28 (ٹی این ایس): اسلام آباد ہائی کورٹ میں ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست مسترد ہونے پر بیوی کے سامنے اس کے خاوند کو کچلنے کے کیس میں کم عمر نوجوان احمدزبیر کو گرفتارکرلیا گیا ۔ پیر کو دور ان سماعت جسٹس محسن اختر کیانی نے کہاکہ فریقین کو معاملے کا حل نکالنے کی مہلت دی تھی،کیا کوئی بات ہوئی۔ بچے زبیر کے والد نے عدالت میں بیان دیا کہ بات چل رہی ہے کوئی حل نکل آئیگا۔
متاثرہ شخص کے والد نے بتایاکہ اس کا ماضی کا ریکارڈ بھی ٹھیک نہیں اس لیے میں ظالم کو معاف نہیں کرسکتا۔بچے کی والدنے کہاکہ میرے بیٹے کو سڑک پر ہراساں کیا گیا، مارا گیا، گاڑی کا شیشہ، اور چشمہ توڑا گیا۔ متاثرہ شخص کے وکیل محمد فاروق نے استدعا کی کہ واقعے کی ویڈیو دوبارہ دیکھ لیں۔ جسٹس محسن اختر کیانی نے کہاکہ ویڈیو دیکھ چکا ہوں درخواست ضمانت مسترد کی جاتی ہے۔
متاثرہ فریق کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ 16 سالہ نوجوان نے اسلام آباد کے رہائشی علی رشیدکو گاڑی کی ٹکر ماری تھی۔ وکیل متاثرہ فریق نے کہاکہ 17 ستمبر کو تھانہ سہالہ کی حدود میں گاڑی کی ٹکر کا واقعہ پیش آیا،بچہ بغیر لائسنس کے گاڑی چلارہا تھا،بچے پر اس طرح کے واقعات کی تین ایف آئی آر درج ہیں،میرا موکل 17 دنوں سے کومے میں ہے۔نوجوان پر گاڑی ریورس کرکے اس کی بیوی کے سامنے شوہر کو ٹکر مارنے کا الزام تھا ۔حادثے کے باعث نوجوان کے سر پر شدید چوٹیں لگیں اور وہ کومے میں چلا گیا۔ملزم بچے کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست ٹرائل کورٹ نے مسترد کردی تھی۔