وزیر اعظم کا دورہ لاہور ، عمران صاحب استاد، ڈاکٹرز سمیت پورا پنجاب احتجاج پر ہے، وہاں سے ہوکر آئیے گا، مریم اور نگزیب

 
0
239

اسلام آباد اکتوبر 28 (ٹی این ایس): پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران صاحب استاد، ڈاکٹرز سمیت پورا پنجاب احتجاج پر ہے، وہاں سے ہوکر آئیے گا ۔ وزیراعظم کے دورہ لاہور پر انہوںنے کہاکہ عمران صاحب صرف لاہور نہیں پنجاب کا دورہ کرکے لاہور آئیے گا ۔ انہوںنے کہاکہ عمران صاحب نواز شریف کا لاہور ملتان ، اور ملتان سکھر موٹر وے ایک سال سے تیار ہے افتتاح کر کے آئیے گا ۔
انہوںنے کہاکہ عمران صاحب شہباز شریف کی اورنج ٹرین تیار ہے چلوا کے آئیے گا۔ انہوںنے کہاکہ عمران صاحب پنجاب کے لوگ نواز شریف اور شہباز شریف کو یاد کرتے ہیں تسلی دے کر آنا ۔ انہوںنے کہاکہ عمران صاحب پنجاب میں نواز شریف کا صحت کارڈ کا اجراء بند ہے ، شروع کروا کے آئیے گا۔ انہوںنے کہاکہ عمران صاحب ڈینگی کے مریضوں کی تعداد 70 ہزار سیزیادہ ہوگئی ہے، نالائق وزیر اعلی کا استعفیٰ لے کر آئیے گا۔
انہوںنے کہاکہ لاہور میں پھیلے کچرے کے ڈھیروں کی صفائی کراکے آئیے گا۔ انہوںنے کہاکہ عمران صاحب ہسپتالوں میں غریب عوام کے لئے مفت دوائیاں، ٹیسٹ اور علاج بند ہے، اسے دوبارہ شروع کراکے آئیے گا۔ انہوںنے کہاکہ عمران صاحب ڈاکٹرز اور طبی عملہ ہسپتالوں کی نجکاری کے خلاف سراپا احتجاج ہے ان کا حال پوچھ کر آئیے گا۔