رانا ثنا اللہ کے وارنٹ گرفتاری عمران خان کے خوف کی وجہ سے جاری ہوئے ،مریم اورنگزیب

 
0
152

وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے وفاقی وزیر داخلہ کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری پر اپنے ردعمل میں کہا کہ رانا ثنا اللہ کے وارنٹ گرفتاری عمران خان کے خوف کی وجہ سے جاری ہوئے ۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ انتشار،فساد، افراتفری پھیلانیکی سازش ہے تاکہ فارن ایجنٹ جھوٹے کی کرپشن ،قومی سلامتی سے کھیل اور عوام کو بیوقوف بنانے کی چالوں سے توجہ ہٹائی جا سکے۔انہوں نے کہا کہ عمران کے حکم پر وفاق پر حملہ کرنے کی تیاری ہے۔