روپے نے رواں ہفتے کے اختتام پر بہترین کرنسی کا اعزاز حاصل کرلیا

 
0
123

پاکستانی کرنسی نے رواں ہفتے کے اختتام پر بہترین کرنسی کا اعزاز حاصل کیا اور جمعے کے روز اختتام ہونے والے ہفتے تک پاکستانی روپے کی قدر میں ڈالر کے مقابلے میں 3 اعشاریہ 9 فیصد تک اضافہ ہوچکا۔عارف حبیب کے ہیڈ آف ریسرچ طاہر عباس نے بتایا کہ ہفتہ وار موازنے کے لحاظ سے پاکستانی کرنسی اس ہفتے بہترین کرنسی رہی، روز گیارہواں مسلسل دن تھا جب روپے نے ڈالر کے مقابلے میں استحکام برقرار رکھا۔

اسحاق ڈار نے وطن واپسی کے بعد بظاہر امریکی ڈالر کے مقابلے میں روپے کو بچانے کی اپنی پرانی پالیسیاں دوبارہ شروع کر دی ہیں۔انھوں نے دیکھا ہے کہ روپے کی قدر ڈالر کے مقابلے میں جولائی کی اب تک کی کم ترین قدر 240 کے قریب ہے اور کمرشل بینکوں پر الزام ہے کہ انھوں نے اپنے ذاتی مفاد کے لیے روپے کی قدر میں ہیرا پھیری کی ،جس کی تحقیقات جاری ہیں۔ایک روز قبل پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ کو B3 سے گھٹا کر Caa1 کرنے کے موڈی کے یکطرفہ فیصلے کی سختی سے مخالفت کرتے ہوئے پاکستانی حکام نے ریٹنگ ایجنسی کو مطلع کیا کہ کثیرالجہتی اداروں کے ساتھ حالیہ ملاقاتوں کے دوران حکومت کو ایشیائی ترقیاتی بینک (ADB) سے اضافی فنڈنگ کے وعدے ہوئے

،اسی طرح ورلڈ بینک نے بھی موجودہ مالی سال (FY23) میں بنیادی ڈھانچے اور دیگر منصوبوں کے لیے تقریبا 1.3 بلین ڈالر کی اضافی فنڈنگ کا وعدہ کیا ہے۔اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کی اپیل پر 04 اکتوبر 2022 کو جنیوا میں ہونے والی کانفرنس میں مختلف ممالک کی جانب سے 816 ملین ڈالر کے فنڈز دینے کا وعدہ کیا گیا تھا۔ ہم پاکستان میں منعقد ہونے والی ڈونر کانفرنس میں کثیر الجہتی اور دوست ممالک سے مزید فنڈز کی توقع رکھتے ہیں۔ تاہم ماہرین نے توقع ظاہر کی ہے کہ روپے میں جاری اضافے کا رجحان غیر پائیدار ہے۔