پولیس اسٹیشن کوہسار کے علاقے میں اسلام آباد کے معروف گروپ”ملک برادران” کو کھلم کھلا شراب فروشی کی اجازت دوران گشت برآمد ہونے والی شراب پروٹوکول کے ساتھ ٹھکانوں پر پہنچائے جانے کا انکشاف ہوا ہے

 
0
88

اسلام آباد 25 مئی 2022 (ٹی این ایس): پولیس اسٹیشن کوہسار کے علاقے میں اسلام آباد کے معروف گروپ”ملک برادران” کو کھلم کھلا شراب فروشی کی اجازت دوران گشت برآمد ہونے والی شراب پروٹوکول کے ساتھ ٹھکانوں پر پہنچائے جانے کا انکشاف ہوا ہے

پولیس اسٹیشن کوہسار کے نائٹ گشت آفیسر اور ایس ایچ او ٹیپو سلطان کی ملی بھگت بھاری رشوت کے عوض برآمد ہونے والی 14 بوتل قیمتی شراب”ملک برادران”کو لوٹا دی گئی

22 مئی کی رات نائب گشت پر معمور گشت آفیسر نے سوزوکی کیری سے دوران تلاشی 14 بوتل قیمتی شراب برآمد کی جس کی فوری اطلاع ایس ایچ او کوہسار ٹیپو سلطان کو دی گئی

انتہائی قیمتی شراب پکڑے جانے پر اسلام اباد کے معروف شراب فروش “ملک برادران” کی دوڈیں لگ گئی جنہوں نے فوری طور پر ایس ایچ او کوہسار ٹیپو سلطان سے رابطہ کیا

ایس ایچ او کوہسار نے بھاری رشوت لیکر گشت آفیسر کو پکڑی گئی شراب واپس کرنے کے احکامات صادر کر دیئے

آئی جی اسلام آباد شراب فروشوں کو تحفظ فراہم کرنے والے بدعنوان آفیسر ایس ایچ او کوہسار اور متعلقہ گشت آفیسر کو معطل کرکے فوری طور پر محکمانہ کارروائی کا آغاز کریں