قائداعظم ٹرافی، واپڈا کے ہاتھوں اسلام آباد ریجن کو6 وکٹوں سے شکست 

 
0
444

اسلام آباد،اکتوبر10 (ٹی این ایس): قائداعظم ٹرافی 4 روزہ کرکٹ ٹورنامنٹ میں واپڈا نے اسلام آباد ریجن کو6 وکٹوں سے شکست دیدی۔ منگل کو ایونٹ کے تیسرے مرحلہ کے دوسرے روز اسلام آباد ریجن کی ٹیم نے اپنی دوسری ادھوری اننگز 4 وکٹوں کے نقصان پر 52 رنز سے شروع کی تو ان کی پوری ٹیم 177 رنز پر ڈھیر ہو گئی اور واپڈا کو میچ جیتنے کیلئے143 رنز کا ہدف دیا۔ اسلام آباد ریجن کی طرف سے فیضان
ریاض35، بابر رحمان33، فہد اقبال28 اور عابد علی نے24 رنز سکور کئے۔ فاتح ٹیم کی طرف محمد آصف نے شاندار باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 6 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ سیّد حسنین بخاری اور محمد علی بھٹہ نے2،2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ واپڈا کی ٹیم نے مطلوبہ ہدف4وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا۔ سلمان بٹ62، عامر سجاد 33 اور محمد سعد نے23 رنز سکور کئے۔ اسلام آباد ریجن کی طرف سے حمزہ ندیم نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ اس سے قبل اسلام آباد ریجن نے اپنی پہلی اننگز میں81رنز بناکر آوٹ ہوگئی تھی ۔جواب میں واپڈا نے116رنز بنائے اور اسلام آباد ریجن کے خلاف اپنی پہلی اننگز میں35رنز کی برتری حاصل کی تھی۔