بابا گرونانک یونیورسٹی کا سنگ بنیاد سکھ برادری سے عمران خان کے ایک اور وعدے کی تکمیل ہے، ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان

 
0
248

اسلام آباد اکتوبر 28 (ٹی این ایس): وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ ننکانہ صاحب میں بابا گرونانک یونیورسٹی کا سنگ بنیاد سکھ برادری سے عمران خان کے ایک اور وعدے کی تکمیل ہے۔ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ کرتارپور راہداری کی صورت میں بین المذاہب ہم آہنگی کا جو بیج انہوں نے بویا ہے وہ مختلف مذاہب کے ماننے والوں میں ہم آہنگی اور رواداری کا سایہ دار شجر بنے گا۔ انہوںنے کہاکہ ننکانہ صاحب میں بابا گرونانک یونیورسٹی کا سنگ بنیاد سکھ برادری سے عمران خان کے ایک اور وعدے کی تکمیل ہے