عمران خان کی ویڈیولنک کے ذریعے پیشی اور سکیورٹی کی درخواست پر اعتراض ختم

 
0
149

لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس شاہدکریم نے عمران خان کی گرفتاری اور کارروائیوں سے بچنیکے لیے درخواست پر آفس کا اعتراض ختم کردیا۔
جسٹس شاہدکریم نے ہائی کورٹ آفس کو عمران خان کی درخواست بینچ کے روبرو لگانے کی ہدایت کردی۔
خیال رہے کہ عمران خان نیگرفتاری اور کارروائیوں سے بچنے کے لیے لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی تھی جس پر لاہور ہائی کورٹ آفس نے اعتراض لگایا تھا کہ درخواست کے ساتھ مصدقہ نقول نہیں اور درخواست میں متعلقہ لوگوں کو فریق نہیں بنایا گیا۔