بر وقت تعیناتیوں میں تاخیر،اسلام آباد کی 3 بڑی اور اہم جامعات کے وائس چانسلرز ریٹائر

 
0
202

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت کی 3 بڑی اور اہم جامعات کے وائس چانسلر ریٹائر ہو گئے۔وزات تعلیم کی طرف سے نئی تعیناتیوں کیلئے بروقت کاروائی شروع نہ کیے جانے کی وجہ سے تینوں یونیورسٹیز مستقل سربراہان سے محروم ہو گئی ہیں

قائداعظم یونیورسٹی کے وی سی محمد علی ریٹائر ہو گئے، علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے وی سی ڈاکٹر ضیا القیوم بھی ریٹائر ہو گئے، اس کے علاوہ اسلامی انٹرنیشنل یونیورسٹی کے وائس چانسلر معصوم یاسین زئی بھی ریٹائر ہو گئے۔

ذرائع وزارت تعلیم کے مطابق تینوں جامعات کے وائس چانسلرز کی تقرری آئندہ ماہ ہونے کا امکان ہے۔

وزارت تعلیم کے مطابق ڈاکٹر ناصر محمود کو علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کا قائم مقام وائس چانسلر تعینات کر دیا گیا ہے جبکہ قائداعظم اور اسلامی یونیورسٹی کے قائم مقام وائس چانسلرز کا فیصلہ جمعرات تک کردیا جائے گا۔