قائداعظم یونیورسٹی میں دو طلبا تنظیموں میں تصادم، جامعہ غیرمعینہ مدت کیلئے بند

 
0
79

 قائداعظم یونیورسٹی میں دو طلبا تنظیموں میں تصادم کے باعث یونیورسٹی کو غیر معینہ مدت کیلئے بند کردیا گیا۔قائداعظم یونیورسٹی کے رجسٹرار ڈاکٹر راجا قیصر کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ جامعہ میں کشیدہ حالات کے باعث جامعہ کو غیر معینہ مدت کیلئے بند کردیا گیا ہے۔ ہاسٹلز میں رہائش پذیر طلبا و طالبات کو فوری ہاسٹلز خالی کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

اس سے قبل قائد اعظم یونیورسٹی کے مین ہٹس پر دو گروپوں کے درمیان لڑائی ہوئی جس میں 7/8 طالبعلم زخمی ہوگئے تھے، لڑائی کے دوران دونوں جانب سے طلبا نے ایک دوسرے پر ڈنڈوں، لوہے کے راڈز اور پتھروں کا آزادانہ استعمال کیا۔جھگڑے کے دوران یونیورسٹی کی ایمبولینس کے شیشے بھی توڑ دئیے گئے جبکہ مین ہٹس پر بھی توڑ پھوڑ کی گئی، بعد ازاں دونوں لسانی کونسلز کے طلبا ہاسٹلز کی جانب چلے گئے جہاں لڑائی کا سلسلہ جاری رہا۔

قائداعظم یونیورسٹی انتظامیہ نے ایس ایچ او سیکرٹریٹ اور ڈی ایس پی سیکرٹریٹ کو حالات پر قابو پانے کیلئے طلب کیا جس کے بعد جامعہ کی حدود سے باہر ہٹس بند کرادیے گئے تاہم یونیورسٹی کی اندرونی حدود میں طلبا ایک دوسرے سے گتھم گتھا ہوتے