طاہرالقادری جعلی بندہ ہے، اس کے اکاﺅنٹ کینیڈا میں ہیں-کیپٹن صفدر

 
0
318

اسلام آباد جنوری 9(ٹی این ایس)کیپٹن ریٹائرڈ صفدر نے کہاہے کہ طاہرالقادری جعلی بندہ ہے، اس کے اکاﺅنٹ کینیڈا میں ہیں، ان کی شخصیت سے متعلق شکوک وشبہات پائے جاتے ہیں‘جب انہیں موقع ملتاہے کینیڈا چلا جاتاہے کیونکہ پیسہ وہاں رکھا ہے۔احتساب عدالت کے باہر صحافیوں سے گفتگو میں کیپٹن ریٹائرڈ صفدر نے کہا کہ طاہرالقادری کو ہماری طرح کا کلین شیو عالم دین ٹکرا توپھر اسے پتا چلے گا۔ایک سوال کے جواب میں کیپٹن ریٹائرڈ صفدر نے کہا کہ طاہر القادری سے کیا مناظرہ کرنا جس کا جھوٹ ثابت ہوچکاہو۔عمران خان کی شادی سے متعلق سوال پرانہوں نے کہا کہ یہ عمران خان کی ذاتی زندگی ہے کچھ نہیں کہوں گا، اسلام میں 4شادیوں کی اجازت ہے ،کہیں رحمتا بابا ہے،کہیں رشتوں والی بڈھی ہے پاکستان میں کام چل رہاہے۔انہوں نے کہا کہ شیخ رشیدعمران کے لیے پرانی بڈھیوں کی طرح رشتے ڈھونڈنے کا کردار ادا کر رہے ہیں۔