سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد اپ لوڈ کرنے کے کیس میں تین گواہوں نے بیان ریکارڈکروادیا

 
0
2457

اسلام آباد جنوری 9(ٹی این ایس) سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد اپ لوڈ کرنے سے متعلق کیس میں تین گواہوں نے انسداد دہشت گردی عدالت میں اپنا بیان قلمبند کرادیا۔گواہان میں درخواست گزار احتشام احمد سمیت رومان احمد اور عمار یاسر شامل ہیں۔ گواہوں نے سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد اپ لوڈ کرنے پر ٹرائل کا سامنا کرنے والے چار مشتبہ افراد کے خلاف گواہی دی، تاہم ملزمان کے وکیل کی عدم موجودگی کے باعث گواہوں کے جرح کا عمل منگل 9 جنوری تک ملتوی کردیا گیا۔

گزشتہ سماعت میں انسداد دہشتگردی عدالت نے درخواست گزار سمیت دونوں گواہوں کے عدالت میں پیش نہ ہونے پر ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے، آج تینوں گواہان عدالت میں پیش ہوئے اور اپنا بیان ریکارڈ کرایا۔ قبل ازیں وفاقی تحقیقاتی ادارے نے چار مشتبہ افراد کو گستاخانہ مواد کے سلسلے میں حراست میں لیا تھا اور پاکستان پینل کوڈ کے مختلف سیکشن کے تحت ایف آئی آر درج کی تھی۔