تحریک انصاف کی ممبر ساز مہم ،صوبائی اور قومی اسمبلی کے انتخابی امیدواروں کو ٹاسک مل گیا

 
0
473

اسلام آباد ،نو مبر13(ٹی این ایس):تحریک انصاف کی ممبر ساز مہم کے سلسلے میں پاکستان تحریک انصاف کی قیادت نے صوبائی اور قومی اسمبلی کے امیدواروں کو ٹاسک ممبر سازی کا نیا ٹاسک مل گیا ۔تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کی ممبر ساز مہم کے سلسلے میں پاکستان تحریک انصاف کی قیادت نے صوبائی اور قومی اسمبلی کے امیدواروں کوممبر سازی کا نیا ٹاسک دے دیا۔پارٹی قیادت کی جانب سے صوبائی اسمبلی کے امیدواروں کو 5ہزار پارٹی ممبر بنانے کا ٹاسک دے دیا گیا جبکہ قومی اسمبلی کے امیدواروں کو دس ہزار پارٹی ممبر بنانے کا کہا گیا ہے ۔یاد رہے کہ تحریک انصاف نے الیکشن 2018کے سلسلے میں انتخابی امیدواروں کی فہرستوں کو حتمی شکل دینے کا آغاز کر دیا ہے۔