اسلام آباد (ٹی این ایس) پولیس ڈولفن فورس کی سال 2026 کے ابتدائی 12 دنوں میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف مو¿ثر کارروائیاں۔
امن و امان کے قیام اور جرائم کے انسداد کے لئے موثر اور متحرک اقدامات کئے،ایس پی ڈولفن اویس علی خان
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد پولیس ڈولفن فورس نے سال 2026 کے ابتدائی 12 دنوں میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف مو¿ثر کارروائیاں کے دوران ڈولفن فورس نے جرائم پیشہ عناصر پر کڑی نظر رکھتے ہوئے سنیپ چیکنگ، اسمارٹ کارز اور اسپیشل ناکہ جات کے دوران 39 ہزار سے زائد افراد کو چیک کیا۔ان کارروائیوں کے دوران 46 ہزار سے زائد موٹر سائیکلوں اور 11 ہزار سے زائد گاڑیوں کی جانچ پڑتال کی گئی جبکہ 25 گاڑیوں اور 30 ہزار سے زائد موٹر سائیکلوں کو مزید جانچ کے لئے متعلقہ تھانہ جات منتقل کیا گیا۔ڈولفن فورس کی متحرک کارروائیوں کے نتیجے میں 339 مشکوک افراد کو بھی مزید تفتیش کے لئے تھانوں میں منتقل کیا گیا۔اسی طرح کالے شیشوں کے خلاف کریک ڈاو¿ن کے دوران 1,279 گاڑیوں سے بلیک پیپرز اتارے گئے۔ایس پی ڈولفن اویس علی خان نے کہا کہ شہریوں کی جان و مال کی حفاظت اسلام آباد پولیس کی اولین ترجیح ہے اور شہر کی سکیورٹی پر کسی قسم کا کوئی سمجھوتا نہیں کیا جائے گا۔ ڈولفن فورس مستقبل میں بھی اسی جذبے کے تحت جرائم کے خلاف بھرپور کارروائیاں جاری رکھے گی۔












