اسلام آباد (ٹی این ایس) پولیس کا تھانہ ہمک کے مختلف علاقوں میں گرینڈ سرچ اینڈ کومنگ آپریشن۔
سرچ آپریشن کے دوران 137،افراد، 83 گھروں،45موٹر سائیکلوں اور13 گا ڑ یو ں کو چیک کیا جبکہ جانچ پڑتال کے لئے تین مشکوک افرادکو تھانہ منتقل کیا گیا۔
جرائم کے انسداد اور جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی کیلئے مختلف علاقوں میں سرچ اور کومنگ آپریشنز کا سلسلہ جاری ہے،اس سلسلے میں ایس ایس پی آ پر یشنز اسلام آ باد قاضی علی رضا کی سپر ویڑ ن میں زونل ایس پیز کی زیرنگرانی تھانہ ہمک کے مختلف علاقوں میں گرینڈ سرچ اورکومنگ آپریشن کیا گیا،سرچ آپریشن کے دوران137 افراد،83 گھروں،45موٹر سائیکلوں اور13 گا ڑ یو ں کو چیک کیا جبکہ جانچ پڑتال کے لئے تین مشکوک افرادکوتھانہ منتقل کیا گیا
















