اسلام آباد (ٹی این ایس) پولیس کا جر ائم کے انسداد اور جر ائم پیشہ عناصر کی گرفتار ی کیلئے مو ثر کر یک ڈاو¿ن جار یسنگین جر ائم میں ملوث چار مجرمان اشتہا ریو ں سمیت18جر ائم پیشہ عناصر گرفتار،ملزمان کے قبضہ سے منشیا ت،اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد، گرفتارملزمان کے خلاف مقدمات درج،مزید تفتیش جاری ہے۔تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کے خصوصی احکامات پر اسلام آباد پولیس کا وفاقی دارلحکومت میں شہریوں ی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے جرائم کے انسداد اور جرائم پیشہ عناصر کی گرفتار ی کے لئے مو ثر کریک ڈاو¿ن جاری ہے، اس سلسلے میں تھا نہ کر اچی کمپنی، تھا نہ شالیمار، تھا نہ سمبل، تھا نہ شمس کا لو نی، تھا نہ کھنہ، تھانہ کو رال، تھا نہ کر پا، تھا نہ نیلور اور تھا نہ بنی گا لہ پولیس ٹیموں نے14 ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے1,020گر ام ہیروئن، 40بو تلیں شراب، مختلف بو ر کے نو عددپستول اور ایک رائفل معہ ایمونیشن برآمد کرلی، گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش جاری ہے جبکہ مجرمان اشتہا ری اور عدالتی مفرروان کی گرفتاری کے لئے چلا ئی جانے والی خصوصی مہم کے دوران چار مجرمان کی گرفتاری عمل میں لا ئی گئی، ایس ایس پی آپریشنزاسلام آبادقاضی علی رضا نے کہاکہ اسلام آباد پولیس وفاقی دارلحکومت میں شہریوں کی جان ومال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے ہمہ وقت مصروف عمل ہے،کسی بھی عناصر کو شہریوں کے امن میں خلل ڈالنے کی اجازت نہیں دی جائے گی،شہریوں کی جان و ما ل کی حفاظت اسلام آباد پولیس کی اولین ترجیح ہے، شہریوں سے بھی گزارش ہے کہ کسی بھی مشکوک سرگرمی کے متعلق متعلقہ تھانہ یاایمرجنسی ہیلپ لائن “پکار”15-پرفوری اطلاع دیں تاکہ پولیس اور عوام کے باہمی تعاون سے شہر کو جرائم سے پاک کیاجاسکے۔













