اسلام آباد (ٹی این ایس) کرائم فائٹر کے طور پر شہرت رکھنے والے ایس ایچ او فواد خالد نے تھانہ سنبل میں بطور ایس ایچ او عہدے کا چارج سنبھال لیا نئے ایس ایچ او کی تعیناتی کو عوامی حلقوں نے خوش آئند قرار دیا ہے، تھانہ سنبل میں تعنیاتی سے قبل کرائم فائٹر کے طور پر شہرت رکھنے والے ایس ایچ او فواد خالد نے تھانہ سیکرٹریٹ اور تھانہ لوئی بھیر میں بہترین کارکردگی اور جرات مندانہ اقدامات سے سماج دشمن عناصر سمیت جرائم پیشہ افراد کے خلاف گھیراؤ کیا تھا اپنی گفتگو میں ایس ایچ او جواد خالد نے کہا کہ افسران بالا کے احکامات کو مدنظر رکھتے ہوئے علاقے میں جرائم پشہ عناصر کے خلاف اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے اپنی تمام تر صلاحیتوں اور میسر وسائل کا استعمال کروں گا













