اسلام آباد (ٹی این ایس) پولیس کا مختلف علاقوں میں گرینڈ سرچ اینڈ کومنگ آپریشن۔
سرچ آپریشن کے دوران 308 افراد، 148 گھرانوں، 112 موٹر سائیکلوں اور 39 گاڑیوں کو چیک کیا جبکہ جانچ پڑتال کے لئے پانچ افغانی،نو مشکوک افراد ،24 موٹر سائیکلوں اور تین گاڑیوں کوتھانہ منتقل کیا گیا۔تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کے خصوصی احکامات کی روشنی میں اسلام آباد پولیس کا وفاقی دارلحکومت میں جرائم کے انسداد اور جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی کیلئے مختلف علاقوں میں سرچ اور کومنگ آپریشنز کا سلسلہ جاری ہے،اس سلسلے میں ایس ایس پی آ پر یشنز اسلام آ باد قاضی علی رضا کی سپر ویژن میں زونل ایس پیز کی زیرنگرانی مختلف علاقوں میں گرینڈ سرچ اورکومنگ آپریشن کیا گیا،سرچ آپریشن کے دوران 308 افراد، 148 گھرانوں، 112 موٹر سائیکلوں اور 39 گاڑیوں کو چیک کیا جبکہ جانچ پڑتال کے لئے پانچ افغانی،نو مشکوک افراد ،24 موٹرسائیکلوں اور تین گاڑیوں کوتھانہ منتقل کیا گیا، ایس ایس پی آ پر یشنز اسلام آ باد قاضی علی رضانے کہا کہ سرچ آپریشن کا مقصد جرائم پیشہ عناصر کے گرد گھیرا تنگ کرنااور شہر بھرمیں سکیورٹی کو موثر بنانا ہے، سرچ آپریشنز ضلع بھر کے مختلف علاقوں میں کئے جارہے ہیں، اسلام آباد پولیس کا جرائم پیشہ عناصر، قبضہ مافیا اور منشیات فروشوں کیخلاف بلاتفریق کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے
















