اسلام آباد (ٹی این ایس) ایم ڈی نیشنل پولیس فاونڈیشن سید علی ناصر رضوی کی زیر صدارت اہم اجلاس کا میں نیشنل پولیس فاونڈیشن کے جاری ترقیاتی منصوبوں، ہاو¿سنگ سیکٹر سے متعلق امور، انتظامی معاملات اور پولیس فورس کی فلاح و بہبود کیلئے جاری اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ایم ڈی نیشنل پولیس فاونڈیشن نے افسران کو تمام منصوبوں میں پیشہ ورانہ معیار، میرٹ اور ادارہ جاتی شفافیت کو ہر صورت مقدم رکھنے اور پولیس افسران اور ان کے اہل خانہ کو بہترین سہولیات فراہم کرنے کے احکامات جاری کئے۔ایم ڈی نیشنل پولیس فاو¿نڈیشن کا ترقیاتی منصوبوں،ہاوسنگ سیکٹر، انتظامی امور اور پولیس فورس کی فلاح و بہبود کے اقدامات کا جائزہ۔تفصیلات کے مطابق منیجنگ ڈائریکٹر نیشنل پولیس فاونڈیشن سید علی ناصر رضوی کی زیرِ صدارت ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں ڈائریکٹر اِن چیف نیشنل پولیس فاو¿نڈیشن، بریگیڈیئر (ر) احمد نواز سمیت ادارے کے سینئر افسران نے شرکت کی۔اجلاس کے دوران نیشنل پولیس فاونڈیشن کے جاری ترقیاتی منصوبوں، ہاو¿سنگ سیکٹر سے متعلق امور، انتظامی معاملات اور پولیس فورس کی فلاح و بہبود کے لیے جاری مختلف اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر افسران نے مختلف منصوبوں کی پیش رفت، تعمیراتی معیار، مالی و انتظامی شفافیت، وسائل کے موثر استعمال اور منصوبوں کی بروقت تکمیل کے حوالے سے جامع بریفنگ دی۔اجلاس میں اس امر پر خصوصی زور دیا گیا کہ تمام ترقیاتی اور فلاحی منصوبوں کو مقررہ مدت کے اندر مکمل کیا جائے اور ہر مرحلے پر اعلیٰ پیشہ ورانہ معیار کو یقینی بنایا جائے۔ مزید برآں مختلف منصوبوں کو درپیش چیلنجز، ان کے ممکنہ حل، نگرانی کے نظام اور مستقبل کے لائحہ عمل پر تفصیلی غور و خوض کیا گیا۔اس موقع پر ایم ڈی نیشنل پولیس فاونڈیشن نے افسران کو احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ ادارے کے تمام منصوبوں میں میرٹ، شفافیت، جوابدہی اور پیشہ ورانہ مہارت کو ہر صورت مقدم رکھا جائے۔ انہوں نے کہا کہ نیشنل پولیس فاو¿نڈیشن پولیس افسران، جوانوں اور ان کے اہلِ خانہ کو معیاری رہائشی، فلاحی اور سہولتی خدمات کی فراہمی کے لیے بھرپور اقدامات جاری رکھے ہوئے ہے، اور اس مقصد کے حصول میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔اجلاس میں مستقبل کے فلاحی، ترقیاتی اور ہاوسنگ منصوبوں کے لیے موثر حکمتِ عملی مرتب کرنے، قانونی و انتظامی امور کو مزید بہتر بنانے، ادارہ جاتی استعداد کار میں اضافے اور مجموعی کارکردگی کو مزید مو¿ثر بنانے سے متعلق مختلف تجاویز اور سفارشات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔اجلاس کے اختتام پر اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ جدید تقاضوں سے ہم آہنگ منصوبہ بندی، مو¿ثر نگرانی اور شفاف انتظامی نظام کے ذریعے نیشنل پولیس فاونڈیشن کے فلاحی مشن کو مزید مستحکم اور فعال بنایا جائے گا تاکہ پولیس فورس اور ان کے اہلِ خانہ کو زیادہ سے زیادہ سہولیات اور خدمات فراہم کی جا سکیں۔














