نوازشریف ٗ مریم نواز اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر نے جیل میں مصروفیات ڈھونڈلیں 

 
0
387

مریم نواز کا دن تلاوت قرآن پاک، اوراد ووظائف کے علاوہ کتابوں کا مطالعہ کرتی ہیں ٗذرائع جیل 
کیپٹن ریٹائرڈ صفدرسارا دن نعتیں پڑھتے رہتے ہیں ٗ فقیری سوچ کے حوالے سے انہیں جانے جانا لگا
اسلام آباد4اگست (ٹی این ایس)اڈیالہ جیل میں قید سابق وزیر اعظم محمد نوازشریف ٗ ان کی بیٹی مریم اور داما کیپٹن ریٹائرڈ نے جیل میں مصروفیات ڈھونڈ لیں ۔ذرائع کے مطابق نوازشریف اورمریم نوازکو اڈیالہ جیل میں 3 ہفتے جبکہ کیپٹن ریٹائرڈ صفدرکو لگ بھگ 4 ہفتے ہوگئے ہیں تینوں شخصیات جیل کی الگ الگ بیرکوں میں قید ہیں اور انہوں نے اپنا وقت گزارنے کیلئے مصروفیات بھی ڈھنوڈ لی ہیں۔

جیل ذرائع کے مطابق 3 ہفتوں کے دوران نوازشریف نے متعدد مرتبہ اس خواہش کا اظہارکیا کہ تینوں کوایک سیل میں بند کردیا جائے لیکن جیل حکام نے انہیں آگاہ کیا ہے کہ قوانین کے مطابق اس خواہش پرعمل نہیں ہوسکتا۔ نوازشریف کو اڈیالہ جیل میں دیکھنے کیلئے ٹی وی، پڑھنے کیلئے ایک اخباراورکام کاج کے لئے ایک مشقتی کی سہولت حاصل ہے، ٹی وی پرصرف سرکاری نشریات دیکھی جاسکتی ہیں تاہم نوازشریف جیل کے ماحول میں گھل مل گئے ہیں۔

مریم نواز کا دن تلاوت قرآن پاک، اوراد ووظائف کے علاوہ نیلسن منڈیلا پرلکھی مختلف کتابوں کا مطالعہ کرتے گزرتا ہے، اس کے علاوہ انہوں نے متعدد خواتین قیدیوں اوران کے بچوں سے دوستی کررکھی ہے۔جیل میں کیپٹن ریٹائرڈ صفدرنے کئی نئے دوست بنا لیے ہیں ٗ وہ جیل میں سارا دن نعتیں پڑھتے رہتے ہیں جس کی وجہ سے فقیری سوچ کے حوالے سے انہیں جانے جانا لگا ۔واضح رہے کہ نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر ایون فیلڈ ریفرنس میں سزا کاٹ رہے ہیں۔