04 اگست یومِ شہداۓ پولیس کے موقع پر پولیس کے شہدا کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا

 
0
892

عمرکوٹ اگست 4(ٹی این ایس)آج مورخہ ء 04 اگست 2018 کو ایس ایس پی عمرکوٹ جناب کیپٹن(ر) امیر سعود مگسی صاحب کی ہدایات پر “یومِ شہدائے پولیس” کے حوالے سے عمرکوٹ پولیس نے اُن تمام شہید پولیس افسران اور اہلکاروں کو جنہوں نے دہشتگردی کے خاتمے سمیت دیگر درپیش عصری چیلنجز کا مردانہ وار مقابلہ کیا، پیشہ ورانہ کردار ادا کیا، قانون کی بالادستی اور امن و امان کا قیام اور سماج دشمن عناصر سے مقابلہ کیا اور ہر محاذ پر فورس کےجن بہادر جوانوں نے اپنی ذمہ داریوں سے احسن طور پر عہدہ براء ہوتے ہوئے جام شہادت نوش کیا، عوام الناس کے جان و مال کی حفاظت کی خاطر اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا ان تمام شہید پولیس افسران اور اہلکاروں کی لازوال اور عظیم قربانیوں کی یاد میں خصوصی تقاریب کا انعقاد کیا گیا،
شہداء کی ارواح کو ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی و قرآن خوانی کی گئ، پولیس شہداء کے لئے بلند درجات اور ملک وقوم کی ترقی وخوشحالی کیلئے خصوصی دعائیں مانگی گئیں،

بعد ازاں ایس ایس پی عمرکوٹ نے فرائض کی ادائیگی کرتے ہوۓ اپنی جان کا نذرانہ پیش کرنے والے اہلکار کرپال داس کے ورثا اور لواحقین سے اظہار ہمدردی اور تعزیت کی، مٹھیاں اور کپڑے وغیرہ کے تحائف دیۓ ، اس موقع پر ایس ایس پی عمرکوٹ نے کہاں کے پولیس کے شہدإ ہمارا اساسہ ہیں یہ صرف پولیس فورس کے نہیں بلکہ پوری قوم کے شہدإ ہیں، وطنِ عزیز کے اندر عوام کے جان ،مال اور عزت وآبرو کے تحفظ کے لئے قائم اداروں میں سر فہرست محکمہ پولیس کا ادارہ ہے، جوکہ ملک بھر میں دہشت گردی ،چوری، ڈکیتی ، اغوا برائے تاوان اور دیگر سنگین نوعیت کے جرائم کے خلاف برسرپیکار ہے.

پولیس اور دیگر سکیورٹی فورسز ملک کے اندر موجود ،دشمنوں کو کیفر کردار تک پہنچانے میں مصروف عمل ہیں قوم کے ان بہادر سپوتوں کی شجاعت کو خراج تحسین اور سلام پیش کرتا ہوں پولیس افسران نے شہادت کے رتبے پر فائز ہوکر بہادری کی ایک نئی داستان رقم کی ہے اور محکمہ پولیس کی توقیر میں اضافہ کیا ہے،
علاوہ ازیں یوم شہدائے پولیس کے سلسلے میں خصوصی واک کا اہتمام کیا گیا، اس حوالے سے ایک پروقار ریلی نکالی گئی جسمیں ،مقامی پولیس افسران، اسکولوں کے طالب علم، سول سوسائٹی کے ارکان، شہریوں اور میڈیا کے نمائندوں نے بھر پور شرکت کی، نکالی گئی ریلی اللہ والا چوک سے شروع ہوئی اورپولیس تھانہ عمرکوٹ سٹی پر اختتام پزیر ہوئی.
آخر میں عمرکوٹ پولیس نے فلیگ مارچ کیا جو کے شہر کے مختلف راستوں سے ہوتا ہوا پولیس ہیڈ کوارٹر عمرکوٹ پر آختتام پزیر ہوا.