کراچی: شیرشاہ کالونی کی دکان میں سلنڈر دھماکہ، دو افراد جاں بحق، متعدد زخمی

 
0
329

کراچی اگست 4(ٹی این ایس) شیرشاہ کالونی میں دکان کے اندر سلنڈر دھماکے کے نتیجے میں 2 افرادجاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے جبکہ ہسپتال ذرائع کے مطابق زخمیوں میں سے مزید 3 افراد کی حالت تشویشناک ہے ۔ کےمطابق کراچی کے علاقے شیر شاہ کالونی کے جناح روڈ پر دکان میں زور دار دھماکا ہوا جس کی آواز علاقے میں دور دور تک سنی گئی، دھماکے سےدکان کے اطراف کھڑی گاڑیوں اور گھروں کو بھی نقصان پہنچا۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ دھماکے کے نتیجے میں ابتدائی طور پر ایک شخص کے جاں بحق ہونے کی اطلاع ہے جب کہ متعدد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔دھماکے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اہلکار موقع پر پہنچ گئے اور زخمیوں کو عباسی اور جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔دھماکے کے بعد پولیس اور بم ڈسپوزل اسکواڈ کے اہلکار بھی موقع پر پہنچ رہے ہیں۔پولیس ذرائع کے مطابق دھماکے میں ابتدائی طور پر کسی تخریب کاری کا عنصر نظر نہیں آتا اور دھماکا ابتدائی طورپر سلنڈر کا لگتا ہے۔