ہائوسنگ اینڈ ورکس ڈویژن کے ترقیاتی منصوبوں کے لئے 2 ارب 11 کروڑ روپے جاری

 
0
359

اسلام آباد ،نو مبر13(ٹی این ایس): وزارت منصوبہ بندی و ترقی نے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگراموں میں ہائوسنگ اینڈ ورکس ڈویژن کے ترقیاتی منصوبوں کے لئے مجموعی طور پر اب تک 2 ارب 11 کروڑ 24لاکھ روپے سے زائد کے فنڈز جاری کردیئے ہیں، حکومت نے اس ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کے لئے 10 ارب69کروڑ روپے سے زائد کے فنڈز مختص کئے ہیں۔ پلاننگ کمیشن کی طرف سے جاری کردہ اعداد وشمار کے مطابق حکومت نے این اے 116میں ترقیاتی کاموں کے لئے 10کروڑ، این اے 137 ننکانہ صاحب روڈ کی تعمیر کے لئے 2کروڑ 49 لاکھ، وزیر اعظم ہائوس میں کانفرنس روم کی تعمیر کے لئے 2کروڑ، مندرہ۔

چکوال روڈ کی تعمیر کے لئے 84کروڑ، سوہاوہ۔چکوال کی تمعیر کے لئے 66کروڑ، این اے 100 میں سڑکوں کی تعمیر کے لئے 6 کروڑ 84 لاکھ روپے سمیت مختلف ترقیاتی منصوبوں کے لئے فنڈز جاری کئے گئے ہیں۔