مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ، وزیر مملکت شہر یار خان آفریدی اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف کی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ہمشیرہ کے انتقال پر اظہار تعزیت

 
0
273

اسلام آباد اکتوبر 28 (ٹی این ایس): پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف، وزیر اعظم کے مشیر برائے خزانہ عبدالحفیظ شیخ، وزیر مملکت برائے سیفران شہر یار خان آفریدی نے وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کو ٹیلیفون کر کے ان کی ہمشیرہ کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا۔ پیر کو انہوں نے شاہ محمود قریشی کی مرحومہ ہمشیرہ کے لئے مغفرت، بلندی درجات اور اہل خانہ کے لیے صبر جمیل کی دعا بھی کی۔