متحدہ عرب امارات میں سیل صارفین کو90فیصد تک رعایت سپر سیل 31 اکتوبر سے 2 نومبر تک جاری رہے گی

 
0
391

دبئی اکتوبر 28 (ٹی این ایس): متحدہ عرب امارات میں تین روزہ رعایتی سیل کا انعقاد کیا جارہا ہے جس کے تحت صارفین مختلف اشیاء90 فیصد خصوصی رعایت پر حاصل کرسکیں گے. عرب نشریاتی ادارے کے مطابق متحدہ عرب امارات میں سپر سیل کے ساتویں ایڈیشن کے موقع پر تین دن کی رعایتی سیل کا انعقاد کیا جارہا ہے، صارفین 90 فیصد رعایت پر مختلف اشیاءحاصل کرسکیں گے، سپر سیل 31 اکتوبر سے 2 نومبر تک جاری رہے گی‘متحدہ عرب امارات میں رہائش پذیر غیر ملکیوں کے لیے اپنے پیاروں کے لیے گفٹ اور دیگر آئٹمز خریدنے کا نادر موقع ہے.
دبئی فیسٹیول کے سی ای او احمد الخاجہ کے مطابق سپر سیل میں فیشن، بیوٹی، سونا، گھریلو اشیاء، الیکٹرونکس کا سامان ودیگر اشیاءمختلف شاپنگ مالز میں 90 فیصد رعایت پر دستیاب ہوں گی. انہوں نے کہا کہ دبئی کے مختلف شاپنگ مالز کے 500 برانڈز اور 2000 آﺅٹ لیٹس پر رعایتی سیل سے صارفین فائدہ اٹھاسکتے ہیں‘احمد الخاجہ نے کہا کہ دبئی میں موجود سیاح بھی اس رعایتی سیل سے فائدہ اٹھاتے ہوئے اپنے پیاروں کے لیے قیمتی تحائف مناسب قیمت پر خرید سکتے ہیں.
انہوں نے کہا کہ رعایتی سیل کے علاوہ شہریوں کے لیے اپنی فیملی اور بچوں کے ہمراہ شاپنگ مال میں آمد کے موقع پر بیلون ٹوئسٹنگ اور فیس پینٹنگ کا منفرد اقدام کیا گیا ہے‘خیال رہے کہ گزشتہ برس منعقد کی جانے والی لوٹ سیل سے نا صرف مقامی باشندوں، غیر ملکی مزدوروں بلکہ غیر ملکی سیاحوں نے بھی استفادہ کیا تھا. نومبر 2018میںمتحدہ عرب امارات کے 47ویں جشن آزادی کی خوشی میں تمام ریٹیلرز نے 60فیصد خصوصی رعایت دینے کا اعلان کیا تھا، جس کے تحت 5کروڑ 50 لاکھ درہم مالیت کی 25 ہزار سے زائد اشیاءکم قیمت پر فروخت کی گئیں.
گزشتہ برس متحدہ عرب امارات میں 5 کروڑ 50 لاکھ درہم مالیت کی 25 ہزار اشیاءپر خصوصی رعایت دی گئی اور تین روز تک خریداروں نے اپنی مرضی کی چیزیں بغیر ٹیکس ادا کیے خرید یں‘ رواں سال کی سیل میںفروخت ہونے والی چیزوں پر ٹیکس بالکل معاف ہوگا یا پھر اسے دکاندار خود ہی ادا کرے گا اس وجہ سے اشیاءکی قیمت بھی کم ہوجائے گی‘قیمتی انعامات، الیکٹرانکس کی اشیاءجن کی قیمت ہزاروں درہم میں ہیں وہ بھی خصوصی رعایت کے ساتھ فروخت کی جائیں گی‘یونین کوپ کی ملک بھر میں موجود 14 برانچز سے روزانہ صبح 6 بجے سے رات ایک بجے تک خریداری کی جاسکے گی. امِ سقویم، الصفہ اور ال ٹاور کی تمام برانچز 24 گھنٹے کھلی رہیں گی جہاں سے صارف کسی بھی وقت خصوصی رعایت پر خریداری کرسکے گا.