روس، ایران اور ترکی کے رہنماؤں کا شام کے بحران کے حل پر تبادلہ خیال

 
0
487

واشنگٹن،05اپریل(ٹی این ایس):روس، ایران اور ترکی کے رہنماؤں نے شام کے تنازعے کے حل کیلئے آج انقرہ میں ملاقات کی۔ترکی کے صدر رجب طیب اردوان، روس کے صدر ولادی میرپیوٹن اور ایران کے صدر حسن روحانی شام کے مستقبل پرغور کیلئے دوسرا سربراہ اجلاس منعقد کریں گے۔توقع ہے کہ ان رہنماؤں کی ملاقات میں شام کی علاقائی سا لمیت اورمقامی جنگ بندی جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا جائے گا۔بات چیت میں سرحدی سیکیورٹی، انسانی امداد کی تقسیم اور ملک کے آئین کی تیاری کے امور بھی شامل کیے جاسکتے ہیں۔ادھر روسی فوج نے آج ایک بیان میں امیدظاہر کی کہ آنے والے دنوں میں دمشق کے گردونواح سے باغیوں کا انخلاء مکمل ہوجائے گا۔اس سے قبل روسی وزارت دفاع نے کہاکہ اتوار سے اب تک 3000باغی اور ان کے خاندان کے افراد ڈوما چھوڑ کر چلے گئے ہیں۔