سعودی فضائیہ نے یمنی باغیوں کی جانب سے داغا گیا میزائل مار گرایا

 
0
460

سعودی عرب 05اپریل(ٹی این ایس):سعودی عرب کے جنوبی سرحدی شہرجیزان میں سعودی فضائیہ نے یمنی باغیوں کی جانب سے داغا گیا میزائل مار گرایا ہے۔سعودی عرب کے زیرکمان اتحادی فوج کے ترجمان نے ایک بیان میں کہا کہ راکٹ شمالی یمن میں حوثی باغیوں کے مضبوط ٹھکانے سعدہ سے داغا گیا۔