نیٹو روس کو تنہا کرنے کا ارادہ نہیں رکھتا:سٹولٹن برگ

 
0
722

اوٹاوا 05اپریل(ٹی این ایس):نیٹو کے سیکرٹری جنرل سٹولٹن برگ نے کہا ہے کہ نیٹو روس کو تنہا کرنے کا ارادہ نہیں رکھتا۔اوٹاوا میں کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کے ساتھ ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نیٹو کو روسی جاسوس پر حالیہ حملے کے تنازعے پر ناگواری کا اظہار کرنے کے لئے کارروائی کرنا پڑی۔خطاب میں کہا گیا کہ نیٹو ممالک اور روس نے حملے کے بعد ایک دوسرے کے کئی سفارتکاروں کو بیدخل کیا۔تاہم سیکرٹری جنرل نے کہا کہ نیٹو روس کے ساتھ تعلقات بہتر بنانے کی کوششیں جاری رکھے گا۔