واشنگٹن،05اپریل(ٹی این ایس):سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے اسرائیل سے متعلق بیان پرایرانی سپریم رہنماآیت اللہ خامنہ ای نے ردّعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب کے دھوکے بازاورجابراسرائیل سیمذاکرات ناقابلِ معافی غلطی ہوں گے۔ایران کے رہبرِ اعلیٰ آیت اللہ علی خامنہ ای نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ اسرائیل سے مذاکرات کی کوشش فلسطینیوں کی فتح کوپیچھیدھکیل دیگی۔ان کا کہنا تھا کہ فلسطینیوں کی مزاحمت کی تحریک کی حمایت کرنا تمام مسلمانوں کا فرض ہے، ایران فلسطینی شدت پسند تنظیم حماس کی مدد جاری رکھے گا۔واضح رہیدو روز قبل سعودی ولی عہد نے امریکی اخبار سے بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ اسرائیل کو اپنی زمین پر امن سے رہنے کا حق حاصل ہے۔