واشنگٹن دسمبر 02 (ٹی این ایس): امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے وکیل نے کہا ہے کہ وائٹ ہائوس صدر ٹرمپ کے خلاف مواخذے کی سماعت میں شرکت نہیں کرے گا۔یہ بات وائٹ ہاؤس کے وکیل پٹ سپلونی نے ایوان نمائندگان میں جوڈیشری کمیٹی کے ڈیموکریٹک چیئرمین جیری نیڈلرکولکھے گئے ایک خط کہی۔خط میں کہا گیا ہے کہ صدر ٹرمپ اور ان کے وکیل غیر مناسب عمل والے اور ٹرمپ کے تعصب سے دوچار ڈیموکریٹ غلبہ والی کمیٹی کی اگلی سماعت میں شامل نہیں ہوں گے کیونکہ ابھی تک گواہوں کو نامزد نہیں کیا گیا، تاہم انہوں نے تمام سماعتوں میں وائٹ ہائوس کی شرکت کو مسترد نہیں کیا۔ توقع کی جارہی ہے کہ کمیٹی مواخذے کے جن مضامین پر غور کرے گی ان میں طاقت کے ناجائز استعمال ، رشوت ستانی ، کانگریس کی توہین اور انصاف کی راہ میں رکاوٹ شامل ہیں۔