بھارت کی معیشت شدید بحران کا شکار، حکومت ترقی کے بلند و بانگ دعوئوں کے ذریعے عوام کو بے وقوف بنا رہی ہے، سابق وزیر خزانہ یشونت سنہا

 
0
482

نئی دہلی دسمبر 02 (ٹی این ایس): بھارت کے سابق وزیر خزانہ یشونت سنہا نے کہا ہے کہ بھارت کی معیشت شدید بحران کا شکار ہے اور شرح نمومیں کمی ہو رہی ہے جبکہ حکومت آئندہ سہ ماہی کے دوران ترقی کے بلند و بانگ دعوئوں کے ذریعے عوام کو بے وقوف بنا رہی ہے ۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق حال ہی میں جاری کئے گئے سرکاری اعداد و شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ دوسری سہ ماہی کے دوران بھارت کی مجموعی ملکی پیداور تیزی سے کم ہوکر 4.5 فیصد رہ گئی ہے جوکہ گزشتہ چھ برس کے دوران جی ڈی پی کی کم ترین سطح ہے۔ انہوں نے مزید کہاکہ حقیقت یہ ہے کہ ہمیں بہت بڑے معاشی بحران کا سامنا ہے ۔انہوںنے کہاکہ آئندہ سہ ماہی میں معاشی ترقی کے بارے میں حکومتی دعویٰ عوام کو بے وقوف بنانے کی کوشش ہے ۔