اسلام آباد 31 جنوری 2022 (ٹی این ایس): ٹیلی مواصلات، کمپوٹر اورانفارمیشن ٹیکنالوجی خدمات کی تجارت مالی سال کی پہلی ششماہی میں 972 ملین ڈالرفاضل ریکارڈکی گئی ہے، پہلی ششماہی میں ٹیلی مواصلات، کمپیوٹر اورانفارمیشن ٹیکنالوجی خدمات کی برآمدات میں 35.76 فیصد اوردرآمدات میں 18.70 فیصدکی نموریکارڈکی گئی ہے۔
سٹیٹ بینک کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق جاری مالی سال کی پہلی ششماہی میں ٹیلی مواصلات، کمپوٹر اورانفارمیشن ٹیکنالوجی خدمات کی برآمدات کا حجم 1.302 ارب ڈالرریکارڈکیاگیا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 35.76 فیصدزیادہ ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ٹیلی مواصلات، کمپیوٹر اورانفارمیشن ٹیکنالوجی خدمات کی برآمدات سے ملک کو959 ملین ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہواتھا۔
دسمبر2021 میں ٹیلی مواصلات، کمپیوٹر اورانفارمیشن ٹیکنالوجی خدمات کی برآمدات کا حجم 251 ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جبکہ گزشتہ مالی سال کے دوران ٹیلی مواصلات، کمپیوٹر اورانفارمیشن ٹیکنالوجی خدمات کی برآمدات سے ملک کو1.440 ارب ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہواتھا۔
سٹیٹ بینک کے مطابق مالی سال کی پہلی ششماہی میں ٹیلی مواصلات، کمپوٹر اورانفارمیشن ٹیکنالوجی خدمات کی درآمدات پر330 ملین ڈالرکازرمبادلہ صرف ہوا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 18.70 فیصدزیادہ ہے،
گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ٹیلی مواصلات، کمپیوٹر اورانفارمیشن ٹیکنالوجی خدمات کی درآمدات پر278 ملین ڈالرکازرمبادلہ صرف ہواتھا۔دسمبر2021 میں ٹیلی مواصلات، کمپیوٹر اورانفارمیشن ٹیکنالوجی خدمات کی درآمدات کا حجم 76 ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جو دسمبر2021 میں 68 ملین ڈالرتھا۔