ملک کو لوٹنے والے کسی رعائت کے مستحق نہیں،احتساب بلا امتیاز کیا جائے،وزیر داخلہ شیخ رشید احمد

 
0
200

اسلام آباد 31 جنوری 2022 (ٹی این ایس): وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے احتساب کے عمل کو تیز کرنے اور کیسز کومنطقی انجام تک پہنچانے پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ ملک کو لوٹنے والے کسی رعائت کے مستحق نہیں،احتساب بلا امتیاز کیا جائے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے نئے مشیراحتساب و داخلہ مصدق عباسی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا جنہوں نے پیر کو یہاں ان سے ملاقات کی، وزارت داخلہ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمدسے ملاقات میں مصدق عباسی نے وزارت داخلہ اور احتساب کے حوالے سے راہنمائی حاصل کی۔

وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کااحتساب کے عمل کو تیز کرنے اور کیسز کومنطقی انجام تک پہنچانے پر زوردیا۔وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے مشیر احتساب کو عدالتوں سے زیرسماعت مقدمات کو جلد نمٹانے کے حوالے سے مختلف تجاویز دیں۔ وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ عدالتوں سے کرپشن کے ملزمان کو سزا دلوانے کے لئے خصوصی وکلاء کا پینل تشکیل دیاجائے۔ پراسیکیوشن کے عمل میں خامیوں کو دور کیا جائے۔ بڑی مچھلیوں کو پکڑا جائے؛ احتساب کا عمل تیز کیا جائے۔

ملک کو لوٹنے والے کسی رعائت کے مستحق نہیں۔احتساب بلا امتیاز کیا جائے۔ وزیر داخلہ شیخ رشیداحمد کی مشیر احتساب کو ہدایت دیں۔ ملاقات میں سیکرٹری داخلہ یوسف نسیم کھوکھر بھی شریک ہوئے۔سیکرٹری داخلہ نے مشیر احتساب و داخلہ کو وزارت کی طرف سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی۔