اسلام آباد (ٹی این ایس) نیشنل سائبر کرائم انوسٹی گیشن نے ایف-10 مرکز اسلام آباد سے خاتون کو بلیک میل اور ہراساں کرنے والا ملزم صفی اللہ ولد سیف اللہ کو گرفتار کرلیا، ملزم نے متاثرہ خاتون کی قابلِ اعتراض تصاویر اور ویڈیوز حاصل کر کے اسے اور اس کے اہل خانہ کو مسلسل ہراساں کیا، جس کے باعث خاتون نے دلبرداشتہ ہو کر خودکشی کی کوشش بھی کی۔
چھاپے کے دوران ملزم کے موبائل فون اور لیپ ٹاپ کے خفیہ فولڈرز سے غیر اخلاقی مواد برآمد کیا گیا۔ مقدمہ ایف آئی آر نمبر 242/2025 درج، جس میں PECA 2016 کی دفعات 20، 21، 24 بمعہ دفعہ 109 تعزیرات پاکستان شامل کی گئی ہیں مقدمے کی تفتیشی سب انسپکٹر حمیرا اسلم نے بہترین حکمت عملی کے تحت ملزم کو گرفتار کیا، حمیرا اسلم نیشنل سائبر کرائم انوسٹی گیشن ایجنسی کی سب سے قابل خاتون تفتیشی افسر ہیں













