لاہور (ٹی این ایس) محمد ابرار خان درانی کو 28 ، ویں ایشین ایکسی لینس پرفارمنس ایوارڈز کیلئے منتخب کر لیا گیا – پیر سید سہیل بخاری

 
0
36

لاہور (ٹی این ایس) 28 ، ویں ایشین ایکسی لینس ایوارڈز کی ایوارڈز کمیٹی کے فیصلے کے مطابق محمد ابرار خان درانی سی ای او درانی پلاسٹک انڈسٹریز لاہور کو 28 ، ویں ایشین ایکسی لینس پرفارمنس ایوارڈز شعبہ کوالٹی بزنس کیلئے منتخب کرلیا گیا ہے ۔ اس بات کا اعلان چیئرمین ایواڈز کمیٹی پیر سید سہیل بخار ی سجادہ نشین حضرت سید پیر مکیؒ لاہور نے کیا ہے ۔ انہو ں نے بتایا ہے کہ 28 ، ویں ایشین ایکسی لینس پرفارمنس ایوارڈز کی تقریب لاہور آرٹس کونسل الحمراء کے اشتراک سے الحمراء ہال نمبر ون شاہراہ قائداعظم لاہور میں شایان شان اور پُروقار طریقے سے منعقد کی جائے گی – پیر سید سہیل بخاری نے بتایا کہ ایشین ایکسی لینس پرفارمنس ایوارڈز کی تقریب 3 ، سال کے وقفہ کے بعد منعقد کی جا رہی ہے – اور ابھی ایوارڈز کی سلیکشن جار ی ہے تقریب میں مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے افراد و شخصیات شرکت کریں گے اور ملک کے نامور فنکار پرفارم کریں گے ۔وفاقی وصوبائی وزراء سپیکر پنجاب اسمبلی ممبران قومی اسمبلی اور زندگی کے ہر شعبہ سے نمایاں افراد و شخصیات شریک ہوں گے –
شعبہ نشرواشاعت
0323-8441997