رحیم یارخان (ٹی این ایس) پاکستان پیپلز پارٹی کے ڈویژنل صدرو سابق ایم پی اے انجینئر جاوید اکبرڈھلوں کی رہائشگاہ پر ایک اہم تقریب کا انعقاد کیا

 
0
32

رحیم یارخان (ٹی این ایس) پاکستان پیپلز پارٹی کے ڈویژنل صدرو سابق ایم پی اے انجینئر جاوید اکبرڈھلوں کی رہائشگاہ پر ایک اہم تقریب کا انعقاد کیا گیاجس میں ضلع رحیم یارخان کی عوام کے لیے ایک تاریخی اعلان سامنے آیاتقریب میں انجینئرجاوید اکبرڈھلوں کے بھائی میجرجنرل (ر) چوہدری پرویز اکبر نے سندھ انسٹیٹیوٹ آف یورولوجی اینڈ ٹرانسپلانٹیشن (SIUT) کی تعمیر کے لیے 20 کنال اراضی وقف کرنے کا اعلان کیایہ اقدام سندھ حکومت کی جانب سے رحیم یار خان کے عوام کو دیاجانے والا ایک بڑا تحفہ ہے، جس کے تحت کڈنی ٹرانسپلانٹ انسٹی ٹیوٹ کے کیمپس کے لیے باضابطہ معاہدہ کیا گیا۔ اس منصوبے کے تحت مستقبل میں گردوں کے امراض میں مبتلا مریضوں کو رحیم یار خان میں ہی جدید علاج اور ٹرانسپلانٹ کی سہولیات میسر ہوں گی۔تقریب میں ایم این اے مخدوم سید مرتضی محمود، قومی اسمبلی حلقہ این اے 172 کے امیدوار چوہدری عادل باجوہ، ایس آئی یو ٹی انتظامیہ، پارٹی رہنماؤں اور کارکنان کی کثیر تعداد نے شرکت کی، ایم این اے مخدوم سید مرتضی محمود نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ منصوبہ دراصل سابق گورنر پنجاب و صدر پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب مخدوم سید احمد محمود کی انتھک کاوشوں کا نتیجہ ہے جنہوں نے عوامی فلاح کے لیے ہمیشہ عملی اقدامات کیے اس اقدام سے ضلع کے ہزاروں مریضوں کو بڑے شہروں میں جانے کی بجائے مقامی سطح پر عالمی معیار کی علاج گاہ میسر آئے گی، امیدوارقومی اسمبلی حلقہ این اے172 چوہدری عادل باجوہ نے اپنے خطاب میں کہا کہ مخدوم سید احمد محمود نے ہمیشہ عوامی مسائل کو اپنی ترجیحات میں رکھا اور ان ہی کی کوششوں سے رحیم یار خان کے عوام کو کڈنی ٹرانسپلانٹ انسٹی ٹیوٹ کا کیمپس مل رہا ہے یہ ادارہ مستقبل میں نہ صرف ضلع بلکہ پورے خطے کے مریضوں کے لیے روشنی کی کرن ثابت ہوگاتقریب کے آخر میں شرکاء نے میجر جنرل (ر) چوہدری پرویز اکبر کے اس عظیم اقدام کو سراہا اور کہا کہ یہ خدمتِ خلق کا عمل آئندہ نسلوں کے لیے یادگار بنے گاساتھ ہی سندھ حکومت اور ایس آئی یو ٹی انتظامیہ کے تعاون کو بھی خراج تحسین پیش کیا گیا۔

رحیم یارخان:سابق ایم پی اے چوہدری جاویداکبرڈھلوں کے بھائی میجرجنرل(ر)چوہدری پرویزاکبرکی جانب ایس آئی یوٹی کواراضی وقف کرنے کے موقع پرایم این اے مخدوم سیدمرتضی محمود، امیدوارایم این اے حلقہ این اے 172چوہدری عادل باجوہ، سردارعمرخان گوپانگ ودیگرمانگ رہے ہیں۔