ڈی ایس پی سرکل صدر کی انجمن تاجران کھلابٹ کے عہدیداران سے میٹنگ۔

 
0
158

ہری پور 31 جنوری 2022 (ٹی این ایس): ڈی ایس پی سرکل صدر افتخار خان کی انجمن تاجران کھلابٹ کے عہدیداران سے اپنے آفس میں میٹنگ کا انعقاد۔ میٹنگ میں عہدیداران نے تاجر برداری سے متعلق مسائل کی نشاندہی کروائی۔ ڈی ایس پی سرکل صدر نے تاجر برادری کے عہدیداران سے گفتگو کرتے ہوئے اس امر کا یقین دلایا کہ تاجر برادری اور پولیس کے درمیان باہمی راوبط کے فروغ کے ساتھ ساتھ عوام اور تاجر برادری کے جان و مال کے تحفظ کے لئے ہری پور پولیس اپنے ممکنہ وسائل بروئے کار لارہی ہے۔ مزید اپنی مارکیٹوں اور دوکانوں کی اندر سی سی ٹی وی کیمرے نصب کرنے اور سیکورٹی کے لئے چوکیداران کا بندوبست کرنے کی تلقین بھی کی۔ تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقع سے بچا جاسکے۔ آخر میں عہدیداران نے پولیس کی جانب سے تاجر برداری کے لئے سیکورٹی انتظامات کو سراہا اور اپنے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کروائی۔