ڈی پی او ہری پور کی پرائیویٹ ایجوکیشن نیٹ ورک (PEN) کے ساتھ تعارفی میٹنگ

 
0
108

ہری پور 31 جنوری 2022 (ٹی این ایس): ڈی پی او ہری پور لیفٹینٹ کمانڈر (ر) کاشف آفتاب احمد عباسی کی پرائیویٹ ایجوکیشن نیٹ ورک کے عہدیداران سے تعارف میٹنگ۔ میٹنگ میں کچھ روز قبل سانحہ سرائے صالح میں شہیدکنسٹیبل عمیر خان کے بلنددرجات کے لئے فاتحہ خوانی کی۔ ضلع ہری پور میں تعیناتی اور امن کی فضاء کو برقرار رکھنے سے متعلق کئے گئے اقدامات کو سراہتے ہوئے مبارکباد بھی دی۔ اس کے علاوہ ضلع بھر میں سکولز و کالجوں کی سیکورٹی و دیگر اہم امور پر بھی تفصیلی بات چیت کی اور ہری پور پولیس کے ساتھ ممکنہ تعاون کی بھی یقین دہانی کروائی۔ ڈی پی او ہری پور نے شرکاء میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے گزشتہ ادوار میں محکمہ پولیس کے ساتھ مل کر کئے گئے اقدامات کو سراہا اور مزید بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ملکی صورتحال کے پیش نظر تعلیمی اداروں کی سیکورٹی کو مزید موئثر بنانے کے لئے بھی اقدامات کریں۔ تعلیمی اداروں میں سیکورٹی کیمرہ جات ضرور نصب کریں۔ تمام سرکار و نجی تعلیمی اداروں کو ایس او ایس (SOS) الرٹ سسٹم کا حصہ لازمی بنے۔ اس کے علاوہ زیر تعلیم بچوں کو اپنے لیکچرز میں جنسی تشدد اور منشیات کے نقصانات و دیگر جرائم سے متعلق بھی وقتاً فوقتاً آگاہی دیں۔ تعلیمی اداروں کے ساتھ پولیس کا ممکنہ تعاون یقینی بنایا جائے گا۔